اتوار 19 جنوری 2025 - 11:45
مغربی ایشیا میں بحران کی وجہ امریکہ ہے: نیبینزیا

حوزہ/ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسلی نیبینزیا نے زور دے کر کہا کہ مغربی ایشیا میں موجودہ بحران، جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسلی نیبینزیا نے زور دے کر کہا کہ مغربی ایشیا میں موجودہ بحران، جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

نیبینزیا نے کہا کہ مغربی ایشیا میں بحران، اسرائیلی حکومت کے فوجی اقدامات کا نتیجہ ہے، جسے واشنگٹن کی بلا شرط فوجی اور بین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کے نتیجے میں بحران کی صورت حال پیدا ہوئی ہے، جس میں اب پورا مغربی ایشیائی خطہ، اس کے شہری اور اقوام متحدہ کے امن فوجی شامل ہیں۔

اسی تناظر میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے بنیامین نیٹن یاہو کو ہتھیار بھیج کر غزہ میں قتل عام اور جرائم میں حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی سیاسی اور فوجی مدد کی وجہ سے صیہونی حکومت 15 ماہ سے غزہ کی عوام کے قتل عام میں مصروف ہے، اور اسرائیل کو امریکہ کے کھلے تعاون کی وجہ سے دنیا کے انصاف پسند لوگوں کی طرف سے سخت اعتراضات کا سامنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha